کرائم برانچ جموں دغابازوںکو گرفتار کیا

0
0

بھاری رقم کے بدلے جعلی تقرری اور ٹرانسفر آرڈر جاری کرنے کا ہے الزام
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ کرائم برانچ جموں نے راکیش سنگھ اور سودیش سنگھ ولد قہر سنگھ ساکنہ جٹاں دے کوٹھے دہریاں ، ہیر پور سدھار ، تحصیل کھور ضلع جموں کوایف آئی آرزیر نمبر 04/2020 U/S 420, 465, 468 IPCکے تحت گرفتار کیا ہے ۔واضح رہے مذکورہ لوگوں پر بے قصور لوگوں کو لالچ دینے اور ان کی محنت سے کمائی جانے والی رقم سے دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا الزام ہے کہ انہوں نے نوکریوں کے علاوہ تبادلوں اور پوسٹنگ کے جعلی آرڈرز جاری کئے ہیں ۔وہیں ملزم بار بار اپنے مقامات تبدیل کرکے گرفتاری سے بچ رہے تھے تاہم پیچیدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کرائم برانچ جموں کی فرتیلی ٹیم نے ایک جال بچھوایا اور ایک قابل اعتماد ذریعہ کے موثر رابطوں اور تعاون کے بعد ملزمان کی موجودگی کے بارے میں انٹلیجنس اطلاعات تیار کرنے کے بعد ملزمان کو ان کے آبائی گاؤں یعنی ڈہریاں ، کھور سے گرفتار کیا ہے اور دونوں ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا