چین نواز،پاکستان نواز کانگریس کا دوہرہ معیاربے نقاب :سنیل سیٹھی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر بھاجپا ترجمان اعلیٰ ایدوکیٹ سونیل سیٹھی نے کانگریس پر وار کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس کا دوہرا پہلو ہے ۔انہوںنے کہا کہ کانگریس کو وضاحت کرنی چاہئے کہ ایک قومی جماعت ہونے کے ناطے کیا وہ پاکستان نواز اور چین نوازہ این سی اور پی ڈی پی کی حمائت کر رہی ہے ۔انہوںنے مزید کہاکہ کانگریس نے جموں اور کشمیر میں الگ الگ رویہ اپنایا جہاں کانگریس نے عام عوام کو بے وقوف بنایا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر پردیپ مہوترہ جموں وکشمیر بھاجپا میڈیا انچارج بھی موجود تھے ۔سیٹھی نے کہا کہ گپکار اتحاد کی جماعتیں صرف اقتدار کی خاطر ہیں اور یہ حقائق سے واضح ہے کہ وہ صرف اقتدار چاہتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ گپکار اتحاد نے صرف اقتدار حاصل کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں سے ہاتھ ملائے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گپکار کے کئی لیڈران اپنی خطائوں کو چھپا رہے ہیں جو انہوں نے ماضی میں کی ہیں اور اب سن جماعتوں کے سینئر لیڈران پارٹی کو خیر آباد کہہ رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی پاکستان کی حمائت کر رہی ہے اور این سی چین کی حمائت کر رہی ہے اسلئے کانگریس کو اپنی وضاحت کرنی چاہئے ۔