موسم سرما کی مدنظر ڈی ڈی سی ڈوڈہ نے بھدرواہ میں لیا حالات کا جایزہ

0
0

ساجد طفیل لون

بھدرواہ ؍؍بھدرواہ میں سردیوں کے مدنظر ضعلع کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر نے ڈاک بنگلو میں تمام محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس طلب کیا گیا اور امورصارفین محکمہ اور محکمہ بجلی کو عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے حکم صادر کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں کے مدنظر صارفین کو تیل خاکی میسر رکھنے کی ہدایات دیتے ہوئے محکمہ بجلی کو بجلی کٹوتی میں کمی لانے کو کہا اور تمام عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آپ کو عوام کی شکایات سننے کے لیے سرگرم عمل رہیں اور محکمہ میکینکل کو ہر وقت اپنی مشنری کے ساتھ تیار رہنے کو کہا گیا ۔آنے والے برف بھاری میں کسی بھی رابطہ سڑک میں ٹریفک رواں رہنا چاہے۔ بھدرواہ کی ہر رابطہ سڑک کو برف ہٹانے کے احکامات صادر کرتے ہوئے ضلع کمشنر ڈوڈہ نے تمام عہدیداروں کو خاص کر برف بھاری میں متحرک رہنے کوکہا ضلع کمشنر کے ہمراہ اضافی ضعلع کمشنر بھدرواہ راکیش کمار بھگت تحصیلدار طاہر ذیشان ایس ڈی پی او بھدرواہ میر غفور اور بہت کے محکموں کے عہدیداروں اور ملازم موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا