ہوٹل ایسو سی ایشن کے وفد نے کمشنر سیکریٹری انڈسٹریز سے ملاقات کی

0
0

مقامی مصنوعات کیلئے کٹرہ کے گرد و نواح میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا کیا مطالبہ
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ہوٹل اینڈ رسٹورنٹ ایسو سی ایشن کٹرہ کے ایک وفد نے ایسو سی ایشن صدر راکیش وزیر کی قیادت میں کمشنر سیکریٹری انڈسٹریزسے ملاقات کر مقامی مصنوعات کیلئے کٹرہ کے گرد و نواح میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر ایسو سی ایشن صدر شام لال قیصر ، سابق صدر شیو کمار شرما ،سینئر نائب صدر ورندر قیصر و دیگران موجود تھے ۔وہیں راکیش وزیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی سرگرمیوں کے قیام سے مقامی بے روزگاروں کو فائدہ حاصل ہو گا ۔اس موقع پر شام لال قیصر نے کہاک جموں وکشمیر میں سیاحت ایک خاص صنعت ہے اس جانب خصوصی توجہ دی جانی چاہئے ۔وہیں کمشنر سیکریٹری موصوف نے وفد کو بغور سماعت کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ ان کے حقیقی مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا