ممبئی(یواین آئی) اداکار اکشے کمار اپنی آنے والی فلم کےلئے 100 کروڑ روپے کی فیس لے سکتے ہیں اکشے کی حال ہی میں فلم لکشمی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہے اور کورونا کی وجہ سے فلموں کی ریلیز دیٹ میں ہوئی تبدیلی سے ان کی کئی فلمیں اٹک گئی ہیں۔
ابھی ان کی کئی فلمیں تو تیار ہیں اور کئی فلمیں پائپ لائن میں ہیں اکشے نے حال ہی میں فلم بیل باٹم کی شوٹنگ پوری کی ہے اور اب کہا جارہا ہے کہ جلد ہی وہ بیل باٹم کی ٹیم کے ساتھ ایک اور فلم بنائیں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ یہ ایک کامیڈی فلم ہوگی،جس کی ہدایت مدسر علی کریں گے اور جیکی واشو بھگنانی فلم کو پروڈیوس کریں گے۔
اکشے اس فیملی کامیڈی کہانی کو لے کر خوش ہیں۔
ساتھ ہی فلم کے فائننشیل اینگل کو دیکھ کر بھی اکشے کمار اس سے متفق ہوگئے ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ اکشے کمار اس فلم کےلئے قریب 100 کروڑ روپے کی فیس لے رہے ہیں۔
جبکہ اکشے کمار کی فیس کو ہٹاکر فلم کا بجٹ 35 سے 45 کروڑ روپے بتایا جارہا ہے ۔
مانا جارہا ہے کہ اکشے کمار کےلئے یہ ایک اچھی کاروباری ڈیل بھی ہے،کیونکہ فلم کا شوٹ بھی زیادہ طویل نہیں ہے،جو 45 دن میں ختم ہوجائے گی۔
ایسے میں انہیں ہر روز کے شوٹ کے دو کروڑ روپے ملیں گے۔