پنچایت بھٹیاس کے لوگ بیس دن سے پانی کے بوند کے منتظر
بابر نفیس
ڈوڈہ؍؍جہاں ایک طرف مرکزی سرکار ’ہرگھرنل سے جل‘کے نعرے دے رہی ہے۔وہیں دوسری جانب ضلع ڈوڈہ کے مختلف مقامات کے لوگ پانی کی ہاہار کررہے ہیں۔توصیف ملک نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنچایت بیٹھاس کے لوگ عرصہ بیس دن سے پانی کی بوند کا انتظار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ کے ملازمین سے کئی مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی حتمی کاروائی نہ کی گئی۔نمائندہ سے گفتگو کے دوران ملک نے کہا کہ جب ہم نے ملازمین سے اس سلسلے میں رابطہ کیا تو جواب میں ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کچھ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کے جیونیر انجینئرسے بات کی تو انہوں نے صاف انکار کردیا کہ ہمارے پاس اسٹور خالی پڑے ہوئے ہیں۔لوگوں نے صاف کہاکہ عوام چندہ کرکے پیسہ جمع کریں اور پائپ خریدیں اور نہ ہی ہمیں گورنمٹ پائپ کا اجرت نہیں دیتی ہے۔لوگوں نے مرکزی حکومت اور انتظامیہ سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی علاقہ لوگ بغیر پانی کے اپنی زندگی جینے پر مجبور ہیں نہ ہی محکمہ کے ملازمین کو کوئی فکر ہے اور نہ ہی انتظامیہ کو۔ملک نے انتظامیہ سے اپیل کی اس مسئلہ کا حل جلد از جلد نکالا جائے ورنہ محکمہ جل شکتی حالات کے ذمہ دار رہے۔