’سکل ڈیولپمنٹ مشن کو آگے بڑھانے کے لئے آگے کا سوچیں ‘

0
0

ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے جے کے سکل ڈیولپمنٹ مشن کے اَفسران سے تعارفی ملاقات کی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ مشن ڈائریکٹرسکل ڈیولپمنٹ مشن کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے آج جموں و کشمیر میں سکل ڈیولپمنٹ مشن کی عمل آوری سے متعلق اَفسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی۔ابتدا میں ایم ڈی نے سکل ڈیولپمنٹ مشن کی ترقی کے لئے جموں و کشمیر میں چلائی جانے والی مختلف سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایم ڈی نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ سکل ڈیولپمنٹ مشن کو آگے بڑھانے کے لئے آگے کا سوچیں اور روایتی سکلنگ ڈومین سے آگے انٹرونشن کا دائرہ وسیع کریں۔ڈاکٹر عابد نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے اپنی کوششوں کو دوگنا کریں۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے نوجوان آبادی کے لئے جدید اور وقت کے تقاضوں کے مطابق مہارتیں جیسے کلاؤڈ کمپیوٹنگ ، تھری ڈی پرنٹنگ ، ڈیٹا مائننگ اور دوسروں کے درمیان ایپ ڈیولپمنٹ دی جانی چاہئے۔ایم ڈی نے ضلعی انتظامیہ کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان آبادی کی مہارت کی ترقی میں ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ایم ڈی نے دوسرے سرکاری محکموں اور دیگر غیر سرکاری آرگنائزیشنوں کے ساتھ تبادلہ عمل کی اہمیت کی بھی وضاحت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا