کورونا:متاثرین کی تعداد 85 لاکھ، 78.69 لاکھ صحت یاب ہوئے

0
0

نئی دہلی، 8 نومبر(یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ19) کی رفتار کم ہونے کے باوجود روزانہ 40 سے پچاس ہزار نئے معاملات سامنے آرہے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 85 لاکھ کے پار پہنچ گئی ہے، تاہم اچھی بات یہ ہے کہ اب تک 78.69 لاکھ افراد شفایاب ہوچکے ہیں صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کے اعدادوشمار کے مطابق اتوار کو 45674 نئے معاملے سامنے آئے۔ وہیں 49082 مریض صحت یاب ہوئے اور 559 کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں اس وبا سے اب تک 85.07 لاکھ افراد متاثرہوئے ہیں جن میں سے 78.69 لاکھ صحت یاب ہوچکے ہیں، نیز 126121 افرادکی موت ہوئی ہے۔ نئے معاملات کی بنسبت صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے فعال معاملات میں گزشتہ ایک ماہ سے زیادہ وقت سے کمی آرہی ہے۔ ان کی تعداد 3967 کم ہوکر اب 512665 رہ گئی ہے۔
اس وقت صحت یابی شرح 92.49، شرح اموات 1.48 اور فعال معاملات کی شرح 6.03 رہ گئی ہے۔
اس مہلک وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں سرگرم معاملات میں مسلسل کمی آنے سے اس کی تعداد ایک لاکھ رہ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2939 کی کمی ہونے سے ان کی تعداد کم ہوکر 100068رہ گئی ہے، جبکہ اس دوران 150 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 45115 ہوگئی ہے۔ وہیں اس دوران 6748 صحت یاب ہوئے ہیں، جس سے بیماری سے نجات پانےو الوں کی تعداد بڑھ کر 15.69 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا