پاکستان کرتارپور گرودوارہ کا انتظام سکھوں کے حوالے کرے :ہندوستان

0
0

کرتا پور دربار صاحب گرودوارے کا انتظام ای تی پی بی کو سونپنے بدقسمتی :سرسہ
یواین آئی

نئی دہلی ؍؍ہندوستان نے کرتارپور صاحب گرودوارہ کا نظم ونسق اورنگرانی کاکاکم ایک غیر سکھ تنظیم کے حوالے کیے جانے کے پاکستان کے فیصلے کی شدیدمخالفت کرتے ہوئے آج حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ سکھوں کے جذبات کے خلاف اس فیصلے کو واپس لے ۔وزارت خارجہ نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ،‘‘ہم نے ان رپورٹوں کو دیکھا جن کے مطابق پاکستان مقدس گرودواہ کرتارپورصاحب کا انتظام و دیکھ ریکھ کا کام اقلیتی سکھ برادری کی تنظیم پاکستان سکھ گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی سے لے کر ایک غیر سکھ تنظیم ایوکی ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ کے ہاتھوں میں دیا جارہا ہے ۔بیان میں کہا گیا،‘‘پاکستان کا یہ یکطرفہ فیصلہ قابل مذمت ہے اور کرتارپور صاحب کاریڈور کھولے جانے کے جذبات اور سکھ برادری کے مذہبی خیالات کے خلاف ہے ۔ایسے اقدام پاکستانی حکومت اور مذہبی اقلیتی برادری کے حقوق و بہبود کے لمبے چوڑے دعوے کی اصلیت ظاہر کرتے ہیں۔وزارت خارجہ نے پاکستان سے مطالبہ کیاکہ وہ سکھ برادری کے حقوق پامال کرنے والے اپنی مرضی کے فیصلے کو واپس لے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گرودوارہ کرتارپور صاحب سے متعلق معاملات کا انتظام کرنے کا حق سکھ برادری کا ہے ۔ اس دوران دہلی سکھ گرودوار انتظامیہ کمیٹی (ڈی ایس جی ایم سی) کے صدر منجندر سنگھ سرسہ نے جمعرات کو پاسکتان میں واقع سکھوں کے تاریخی مذہبی مقام کرتارپور دربار صاحب گرودوارے کا نظام آئی ایس آئی تینظیم اے کیو ٹرسٹی پراپرٹی بورڈ(ای ٹی پی بی) کو سونپنے کو بدقسمتی قرار دیا ہے ۔مسٹر سرسہ نے جمعرات کو یہاں کہا کہ عمران خان کابینہ کے کرتارپور دربار صاحب گرودوارے کا نظام پاکستان گرودوارا کمیٹی (پی جی سی) کے ہاتھ سے لے کر آئی ایس آئی تنظیم ای ٹی پی بی کو دے دینا بدقسمتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سکھ تنظیم پی سی بی سے کرتارپور دربار صاحب کا نظام ایک غیر سکھ تنظیم کو دے دیا گیا ہے ۔کرتارپور دربار صاحب گرودوارا نظام کا کام اب جس تنظیم کو سونپا گیا ہے اس میں ایک بھی سکھ طبقے کا رکن نہیں ہے ۔کرتارپور گرودوارے کے رکھ رکھاؤ کی زمہ داری اب جس پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کو سونپہی گئی ہے ،اس کے سبھی نو رکن ای ٹی پی بی سے ہیں اور بتایا جاتا ہے اس پر پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا پورا کنٹرول ہے ۔یونٹ کا سی ای او محمد طارق خان کو بنایا گیا ہے ۔عمران حکومت کے کرتارپور دربار صاحب گرودوارے کے سلسلے میں جاری نئے حکم میں گرودوارے کے ذریعہ کاروبار کا منصوبہ ہے ۔اس حکم میں پروجیکٹ کاروبار منصوبہ کا بھی ذکر ہے ۔سکھوں کے مذہبی مقامات میں سے ایک کرتارپور دربار صاحب کو گرونانک دیو کا مسکن بتایا جاتا ہے ،جہاں سکھوں کے پہلے گرو گرونانک دیو نے آخری سانس لی تھی۔دونوں ملکوں کے درمیان اتفاق کے بعد کوریڈور بنایا گیا اور گرونانک دیو کی 2019 میں 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر یہ گلیارا کھولا گیا تھا۔ہندوستان کی طرف سے پنجاب کے ڈیرا بابا نانک سے بین الاقوامی سرحد تک گلیارے کی تعمیر کی گئی ہے ۔پاکستان سرحد سے ناروال ضلع میں گرودوارے تک کوریڈور کی تعمیر ہوئی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا