منڈی کے گاﺅںاڑائی میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

0
0

1200مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا ،مفت ادویات بھی تقسیم
ظہیر عباس
منڈی//منڈی کے گاو¿ں اڑائی میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی ہدایت پر مفت میڈیکل کمیپ کا اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ صحت کے ماہرین ڈاکٹروں کی خدمات لی گئی اور سینکڑوں مریضوں کی جانچ کے بعد ان میں ادویات تقسیم کی گئی – کیمپ کے دوران 1200 مریضوں کی جانچ کے بعد انہیں ادویات تقسیم کی گئی جبکہ قریب سو افراد کو معذوری اور بڑھاپے کے سرٹیفکیٹ بھی فراہم کی گئی – اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے گاو¿ں میں عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے بنک کی شاخ دینے کی یقین دھانی کروائی اور کہا کہ اڑائی کی خستہ حال سڑک کو بھی محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے ساتھ اٹھا کر اس معاملہ کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی -انہوں نے اڑائی میں معذوری بڑھنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر طرح کی جانچ اور تجربات جو انسان کے بس میں ہیں وہ کیے جاچکے ہیں البتہ مزید کوشش کی جائے گی تاکہ اس بیماری پر قابو پایاجاسکے – انہوں نے آئندہ اڑائی گاو¿ں میں عوامی دربار لگانے کا وعدہ بھی کیا – اس موقع پر چیف میڈکل آفیسر پونچھ ممتاز بھٹی ،ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر شمیم بھٹی، بلاک میڈیکل آفیسر منڈی مشتاق حسین جعفری، سماجی کارکن مولوی فرید ملک ،مفتی نذیر حسین ،شاہین شکیل پرے، حاجی نور دین، شیخ عباس تانترے اور علاقہ کی کئی معزز شخصیات نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کا استقبال کیا -عوام نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گاو¿ں اڑائی میں میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا – اس دوران مولوی فرید ملک نے مہمان خصوصی کے ساتھ ساتھ محکمہ ہیلتھ کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا