بڈگام میں ایک پولیس اہلکار کی لاش درخت کے ساتھ بندھی ہوئی پائی گئی

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ماگام علاقے میں جمعرات کی صبح ایک پولیس اہلکار کی لاش کو ایک درخت کے ساتھ باندھے ہوئے پایا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ماگام کے بٹہ پورہ کانہ ہامہ علاقے میں مقامی لوگوں نے جمعرات کی صبح ایک شخص کی لاش کو ایک درخت کے ساتھ باندھے ہوئے دیکھا۔انہوں نے بتایا کہ مہلوک کی شناخت محمد اشرف راتھر ولد عبدالمجید راتھر ساکن ارچندر ہامہ ماگام کے بطور ہوئی ہے جو انڈین ریزرو پولیس کا ایک اہلکار تھا۔ذرائع نے بتایا کہ مہلوک اہلکار پری ہاس پورہ پٹن میں تعینات تھا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ لاش پر زخموں کے نشان موجود تھے۔دریں اثنا پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مہلوک محکمہ پولیس میں کام کرتا تھا اور گذشتہ شام سے لاپتہ تھا۔بیان میں کہا گیا کہ مہلوک کی لاش کو جمعرات کی صبح ماگام کے کانہ ہامہ علاقے سے برآمد کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا