محبوبہ مفتی کی جموں آمد،ہوائی اڈے پہ مخالفت کاسامنا

0
0

ستواری درگاہ پہ دی حاضری،پارٹی لیڈران کیساتھ اہم نشست،تنظیمی امورپہ تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک

جموں؍؍پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ (پی ڈی پی ) محبوبہ مفتی جمعرات کو گپکار اعلامیہ کی جانب سے جموں میں سات نومبر کو منعقد ہونے والی میٹنگ میں شرکت کے سلسلے میں جموں پہنچ گئی ہے جس دوران انہیں جموں ائیر پورٹ پر’’گوبیک محبوبہ کے نعروں اور کالے جھنڈوں کا سامنا کرنا پڑا ہے‘‘۔جموں پہنچتے ہی محبوبہ مفتی سے پارٹی لیڈران نے ملاقات کی جہاںپارٹی لیڈرشپ نے موصوفہ کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا جموں وکشمیر کی شناخت میں ان کی جد و جہد کے ساتھ پورا تعاون کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر محبوبہ مفتی جمعرات کے روز گپکار اعلامیہ کی جانب سے بھٹنڈی جموں میں7نومبر کو منعقد ہونے والی علامہ کی میٹنگ میں شرکت کرنے کی غرض سے جموں پہنچ گئی ہے ۔اس دوران محبوبہ مفتی جمعرات کو بعد دو پہر جموں ائیر پورٹ پہنچی تو یہاں ائیر پورٹ کے باہر موجود شوسینا کے کئی کارکنان نے ’’گو بیک محبوبہ ‘‘کے نعرے بلند کئے اور سیاہ جھنڈوں کا انہیں سامنا کرنا پڑا ہے۔ خیال رہے7نومبر کو بٹھینڈی جموں میں ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی رہائش گاہ پر کیا منعقد ہوگا اور عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے صدر اس اجلاس کی سربراہی کریں گے۔ اجلاس کے شرکاء آرٹیکل 370 کے خاتم کے بعد جموں و کشمیر کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور وخوض کریں گے۔اس اجلاس کے دوران جموں کی اُس لیڈرشپ کو بھی اعتماد میں لیا جائیگا ،جس نے دفعہ370اور35(اے) کی منسوخی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔انہوںنے مزید کہا کہ ملاقات کے دوران آرٹیکل370 کی بحالی کے لئے تحریک کو مستحکم بنانے کے لئے ایک ٹھوس حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ پچھلے سال نئی دہلی کے ذریعہ ہمارے حقوق زبردستی چھین لئے گئے تھے ،ان حقوق کو واپس لانے کے لئے اجتماعی لڑائی کی ضرورت ہے۔ جموں کا اجلاس اس میں ایک کوشش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتفاق رائے اور مہم کو بھی مستحکم کرنے کے سلسلے میں یہ اجلاس سنگ میل ثابت ہو گا ۔یاد رہے کہ این سی ، پی ڈی پی ، پی سی ، اے این سی ،سی پی آئی ایم یوٹی کی چھ سیاسی جماعتوں نے عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ تشکیل دیا ہے ۔ جموں پہنچنے پرایک طرف جہاں انتہاپسند تنظیموں وبھاجپاکی ہم خیال اکائیوں نے محبوبہ مفتی کی مخالفت کی وہیں پارٹی لیڈران نے اپنی قائد کاوالہانہ استقبال کیا۔جموں پہنچتے ہی لگ بھگ تمام سینئر رہنمامحبوبہ مفتی کی رہائش گاہ پرپہنچے اور اپنی لیڈرکی جموں وکشمیرمیں آئی گذشتہ برس کی بڑی تبدیلی کے بعد پہلی آمدپرانکااستقبال کیا۔جموں صوبہ سے پی ڈی پی کی سینئر پارٹی قیادت نے جموں پہنچنے کے بعد پارٹی صدر اور سابق وزیراعلیٰ محترمہ محبوبہ مفتی سے ملاقات کی۔ شرکا نے جے کے کی شناخت اور وقار کے لئے ان کی جدوجہد میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ تنظیمی امور اور پارٹی کو مزید تقویت دینے کے لئے درکار اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پارٹی لیڈرشپ نے موصوفہ کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا جموں وکشمیر کی شناخت میں ان کی جد و جہد کے ساتھ پورا تعاون کریں گے ۔پارٹی لیڈران نے کہا کہ وہ پارٹی کی مضبوطی کیلئے ان کا بھرپور تعاون کریں گے ۔ اس موقع پر کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔واضح رہے محبوبہ مفتی نے نظر بندی کے خاتمے کے بعد یہاں جموں کا پہلی مرتبہ دورہ کیا اور پارٹی لیڈرشپ سے ملاقات کی ۔اس سے قبل شیو سینا بالا صاحب ٹھاکرے اکائی جموں وکشمیر پی ڈی پی صد ر اور نائب صدر گپکار اتحاد محبوبہ مفتی کی جموں آمد پر سیاہ جھنڈے دکھا کر احتجاج کیا ۔ اس دوران شیو سینکوں نے محبوبہ مفتی کے خلاف نعرے بازی کی ۔وہیں پارٹی صدر منیش ساہنی کی قیادت میں درجنوں شیو سینکوں نے گپکار اتحار کی جموں میں سخت مخالفت کی ۔ساہنی نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ میٹنگیں جموں کے ماحول کو خراب کریں گی۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسی میٹنگوں پر پابندی عائد کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ ایسے لیڈران نفرت کو فروغ دے رہے ہیں جو دشمن ملک سے مدد چاہتے ہیں اور ترنگے کو تھامنا نہیں چاہتے۔اس موقع پر میناکشی چھبر، وکاس بخشی، راج سنگھ ،راجو سلاریہ و دیگران موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا