جموں وکشمیرمیں اولین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات کا اعلان

0
0

پنچائتوں و میونسپل اداروں کی خالی نشستوں کیلئے بھی ووٹنگ ہوگی،
۰ انتخابات 28 نومبر سے 8 مرحلوں میں منعقد ہوں گے ۰ووٹوں کی گنتی 22 دسمبر کو کی جائے گی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍سٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے آج جموں کشمیر یونین ٹیر ٹری میں پہلے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات 28 نومبر سے 8 مرحلوں میں منعقد ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سرپنچوں ، پنچوں اور بلدیاتی اداروں کی خالی نشستوں کیلئے انتخابات ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات کے ساتھ ہی منعقد کئے جا رہے ہیں ۔ جموں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سٹیٹ الیکشن کمشنر شرما نے کہا کہ ڈی ڈی سی کیلئے انتخابات 28 نومبر سے منعقد ہوں گے جو 19 دسمبر کو اختتام پذیر ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 22 دسمبر کو کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنچائتی انتخابات کے نتایج کا اعلان پولنگ کے دن ہی کیا جائے گا ۔ کے کے شرما نے مزید کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات جماعتی بنیادوں پر منعقد ہوں گے جبکہ پنچائتی انتخابات غیر سیاسی بنیاد پر ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ہو گی جبکہ پوسٹل بیلٹ کووڈ 19 مریضوں ، بزرگوں اور جسمانی طور بیمار مریضوں کیلئے دستیاب رکھے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یکم جنوری 2020 کو نظر ثانی شدہ انتخابی فہرست جو پنچ اور سرپنچانتخابات میں بھی استعمال میں لائے گئے تھے ڈی ڈی سی انتخابات کیلئے بھی وہی استعمال میں لائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے اعلان کے بعد آج سے ہی ماڈل کوڈ آف کنڈیکٹ شروع ہوا ہے اور اس سلسلے میں پہلی رسمی نوٹیفکیشن پہلے مرحلے کے انتخاب کیلئے کہل جاری کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ ہائے انتخاب کیلئے حد بندی کی گئی ہے اور جموں کشمیر یو ٹی میں 280 ڈی ڈی سیز کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سیز کا معیاد کار پانچ سال ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ پاکستانی ریفوجیوں کو بھی پہلی بار ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کیلئے 228 خالی نشستوں کیلئے بھی اس کے بعد انتخابات منعقد کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف حفاظتی ایجنسیوں سے آراء حاصل کرنے کے بعد ایک معقول حفاظتی میکنزم قائم کیا گیا ہے اور تمام معاملات کو ملحوظ نظر رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کیلئے فی امیدوار پانچ لاکھ روپے فی سرپنچ نشست کیلئے ایک لاکھ اور فی پنچ نشست کیلئے 30 ہزار روپے کے اخراجات کی حد مقرر کی گئی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا