شلپا ٹھاکر
جموںآر ٹی آئی کارکن سنیل کمار نے یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک آر ٹی آئی کے ذریعے سے جانکاری حاصل کی ہے جس میں پایا گیا کہ ایم ایل اے اکھنور اپنے سی ڈی فنڈ کا ناجائز استعمال کر رہے ہیںاور ان مسئلہ میں کچھ سرکاری آفیسران بھی ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آر ٹی آئی کے ذریعہ سے حلقہ انتخاب اکھنور کے سی ڈی فنڈ کی جانکاری حاصل کی گئی ۔موصوف نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر سے جانکاری حاصل کرنے پر انہیں زندگی کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب آر ٹی آئی کی جانکاری موصول ہوئی تو معلوم ہوا کے کافی گڑ بڑ ہوئی ہے اور ایم ایل اے موصوف نے کمیونٹی ہال کیلئے پیسہ واگزار کیا ہے جو نجی جائداد ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اس مسئلہ میں ایس ڈی ایم اکھنور سے بھی فون پر بات کی لیکن کچھ نہ ہوا اور یہ انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی ہے۔سنیل کمار نے ریاستی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل اے اکھنور کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔