جموں وکشمیر اور لداخ کے باشندوں کی آواز،اس قانون کے نفاذ کی اجازت نہیں دی جائے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ پارٹی کے دیگر لیڈروں کے ساتھ سخت پیغام والا ایک بینر جاری کیا جس پر لکھا تھا ’باہر والوں کو فروخت کے لئے یہاں نہ تو زمین ہے اور نہ ہی گھر‘۔ یہ نعرہ پنتھرس پارٹی کی طرف سے بورڈ پر لکھا گیا ہے۔آج یہاں جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنتھرس پارٹی نے اعلان کیا کہ جموں وکشمیر اور لداخ میں زمین کے نئے قوانین کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔پروفیسر بھیم سنگھ نے اعلان کیا کہ یہ جموں وکشمیر اور لداخ کے باشندوں کی آواز ہے اور اس قانون کے نفاذ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو اس سخت قانون پر عمل کو روکنے کیلئے پنتھرس پارٹی ہندستان کی سپریم کورٹ اور انٹرنیشنل کو رٹ آف جسٹس ، ہیگ تک جائے گی۔پنتھرس سپریمو کے ساتھ موجود دیگر لوگوں میں پنتھرس ٹریڈ یونین کے جنرل سکریٹری مسٹر نیرج گپتا، جے کے این پی پی کے سکریٹری گگن پرتاپ سنگھ، پنتھرس ٹریڈ یونین کے سکریٹری پرشوتم پریہار، مسٹر لکی اور مسٹر پشکن وغیرہ شامل تھے۔