پونچھ کی قصبہ کیرنی سیکٹر میں پھر شدیدگولہ باری

0
0

رہائشی علاقے آئے زدمیں،لوگوں نے امن وامان کے ٹھوس اقدامات کی مانگ کی
تنویر چوہدری

پونچھ؍؍ہند ۔پاک افواج کے مابین ایک مرتبہ پھر ایل او سی پر گولہ باری کا تبادلہ شروع ہوا جو رک رک کر دس بجے تک جاری رہا۔ صبح سویرے جب لوگ نیند سے بیدار ہو کر اپنے اپنے کام کاج کو نکلے ہی تھے کہ یکدم افواج کے مابین۔ گولہ باری کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ سیز فائر کا سب سے زیادہ نشانہ بننے والے سرحدی گائوں قصبہ کے عوام نے اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے روزنامہ لازوال کو بتایا کہ آج جس انداز سے اچانک گولہ باری کی شروعات ہوئی اور اچانک سے گولے آ کر آبادی والے علاقوں میں گرے۔ اس سے علاقے میں کافی خوف و ہراس ہے۔ گائوں کے مقامی پنچایت ممبر ذاکر چوہدری نے نمائندے سے بات چیت میں گائوں میں بینکروں کی تعمیر کا مطالبہ اٹھایا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ گائوں سب سے زیادہ شیلنگ کی زد میں رہتا ہے ۔اس کے برعکس گائوں میں محض ایک وارڈ میں بینکر تعمیر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومتوں کو جنگ و جدل کا اتنا ہی شوق ہے تو وہ بڑے بڑے اعلیٰ شان محلوں میں سونے کے بجائے سرحد پر آ کر پاکستان کو جواب دیں ورنہ ان مسائل کا مذاکرات سے حل نکالیں اور غریب عوام کو راحت کی سانس لینے دیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا