نئی دہلی؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے ملک کی مختلف ریاستوں کو ان کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی ہے ۔مسٹر نڈا نے اتوار کو ٹویٹ کرکے کہا،‘‘آندھرا پردیش کے لوگ قوم کی تعمیر کی سمت میں اہم تعاون دیتے آئے ہیں۔آنے والے برسوں میں ریاست اور ترقی کرے ،ایسی دعا کرتا ہوں۔’’ انہوں نے کہا کہ‘‘ کیرالہ ریاست کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھوئے ایسی دعا ہے ۔ میں ریاست اور خوشحالی کے لئے دعا کرتا ہوں۔’’بی جے پی صدر نے کہا،‘‘بی ایس یدورپا جی کی قیادت میں کرناٹک ریاست ملک کی ترقی اور خوشحالی کی سمت میں معاون کر کردار ادا کررہی ہے ۔ میں ریاست کی مسلسل ترقی کے لئے دعا کرتا ہوں۔’’ انہوں نے کہا،‘‘اپنی عوامی روایتوں اور انوکھی ثقافت کے لئے مشہور چھتیس گڑھ ریاست کے یوم تاسیس پر ملک کے عوام کو بہت بہت مبارکباد۔میں آپ سبھی کے سکھ ،خوشحالی اور ترقی کی دعا کرتا ہوں۔’’مسٹرنڈا نے کہا،‘‘ شاندار تاریخ کی سرزمین ، ہریانہ کے عوام کو ریاست کے یوم تاسیس کی مبارکباد۔ وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کی مضبوط قیادت میں ، ریاست نے سماجی ، معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ مادی طور پر بھی نئی جہتیں قائم کیں۔ میں ریاست کے عوام کے روشن مستقبل کی امید کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا ، "ملک کا دل اور بہت سے بہادر مرد اور عظیم شخصیات کی آبائی ریاست مدھیہ پردیش کے یوم تاسیس پر ریاست تمام لوگوں کو مبارکباد۔ پچھلے برسوں میں ، مسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست کو قومی دھارے سے جوڑنے کے لئے انتیودیا کے جذبے کے ساتھ کام کیا ہے ۔ میں مدھیہ پردیش کی مستقل ترقی کی دعا کرتا ہوں۔