پلس ٹو لیکچرر فورم نے منعقد کی ماہانہ میٹنگ

0
0

آن لائن میٹنگ میں سبھی خالی آسامیاں پر کرنے کی مانگ
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ جموں کشمیر پلس ٹو لیکچرر فورم کی ماہانہ میٹنگ فورم کے چیئرمین دیپک شرما کی صدارت میں آن لائن منعقد کی گئی۔جس میں فودم کو درپیش مختلف مسائل زیر بحث لائے گئے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ تعلیم میں جائنٹ ڈاریکٹر، چیف ایجوکیشن آفیسر پرنسپل ڈائٹ اور پرنسپل ہائیر سکینڈری کی سیکڑوں آسامیاں خالی پڑی ہیں جن کے پر نہ کئے جانے کی وجہ سے محکمہ کا کام کاج بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے ریاستی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان خالی پڑی آسامیوں کو پر کیا جائے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت وقت مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں 250 سے زائد ہائیر سکنڈری سکول سربراہوں کے بغیر ہیں جس کی وجہ سے تعلیم کا نظام بری طرح سے متاثر ہورہا ہے اور مختلف سکیموں کے نفاذ میں بھی دقت ہو رہی ہے۔ انہوں نے یہ بتایا کہ مختلف مقامات پر ایک ہی پرنسپل کو ایک سے زیادہ سکولوں کے سربراہ کے علاوہ زونل ایجوکیشن آفیسر کے فرائض بھی انجام دینے پڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے عہدے کے ساتھ انصاف کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر محکمہ میں خالی پڑی ہائیر سکینڈری پرنسپلز کی آسامیوں کو پر کیا جائے جس کے لیے سرکاری حکم نامہ زیر نمبر,1074اف 2013 اور بعد ازاں سرکاری حکم نامہ نمبر 126 مورخہ 26مئی 2020 کے تحت جاری کی گئی سنیارٹی لسٹ کے مطابق پروموشن کی جائے۔ میٹنگ میں یہ بھی مطالبہ کیا کیا کہ چیف ایجوکیشن آفیسر اور ان کے ہم منصب افسران کی 15 سے زائد آسامیاں ریاست بھر میں خالی پڑی ہیں جن کے پر نہ کیے جانے سے انتظامی امور کو صحیح ڈھنگ سے مکمل کرنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ بھی کہا کہ پہلے سے ہی پرموشن یافتہ جائنٹ ڈائیریکٹرز کی تعیناتی بھی فورا کی جائے تاکہ محکمہ بہتر ڈھنگ سے چل سکے۔ فورم نے یہ امید بھی جتائی کہ جلد ہی ٹائم بونڈ پرموشن کا مسئلہ حل کیا جائے گا جسکو محض معاشی صورتحال کے پیش نظر محکمہ فانائنس نے روکے رکھا ہے اور اراکینِ میٹنگ نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ پلس 2 لیکچررز کے لئے کیایایس میں انڈکشن کا کوٹہ مخصوص کیا جائے جب تک کہ الگ سے ایجوکیشن ایڈمنسٹریٹو سروس کا مسئلہ حل نہیں کیا جاتا۔ یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ سینیئر لیکچرر کی تعیناتی کی لسٹ کا اجراء بھی کیا جائے جو کہ دسمبر 2013 سے زیر التوا ہے انہوں نے تمام انچارج افسران کے حق میں مستقلی کے احکاماتِ کے علاوہ ہائیر سکینڈری اسکول کے پرنسپل اور ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر کے حق میں وکیشنل سٹیٹس جاری کرنے کی مانگ کی۔ کالج میں تعیناتی کے لیے 40 فیصد کوٹے کی بحالی۔ فیزیکل ایجوکیشن لیکچرز کی تنخواہ تفاوت کو دور کرنا اور تدریسی عملے کے حق میں earned leave کی منظوری کے مطالبے بھی کئیے گئے۔ اس موقع پر دیگر شرکاء میں نریندر جموال۔ رمیش سلاتھیا، ڈاکٹر سشما،انل شرما ، انورخان ،سنجے بھگت امتیاز کاظمی، پردیپ سنگھ ،اشوک شرما ، ڈاکٹر انیس احمد، عبدالرشید گیری اور گھار سنگھ اور ملک راج شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا