سرنکوٹ کے محلہ میراں میں یک روزہ جلسہ عید میلاد النبی ﷺکا اہتمام

0
0

مولانا ولایت مصباحی نے مدلل بیان کیا،کہا سیر ت طیبہ پر عمل پیرہ ہونا وقت کی ضرورت
اعجاز الحق بخاری
سرنکوٹ // سرنکوٹ کے محلہ میراں میں ایک عظیم الشان جلسہ عید میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا انتظام و انصرام اور نگرانی مولانا یوسف رضوی کررہے تھے ۔واضح رہے کہ پروگرام کی صدارت مولانا ولایت حسین مصباحی امام وخطیب جامع مسجد حضوری سرنکوٹ نے کی۔پروگرام صبح دس بجے اپنی آب و تاب کے ساتھ شروع ہوا اور تین بجے اختتامیہ دعا کی گئی جہاں متعدد علماء اور سرنکوٹ کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔وہیں علمائے کرام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پاک پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارے نبیﷺ نے اعلان نبوت سے پہلے اپنی شخصیت کو یقینی طور پر منوایا کہ آپ نے ہمیشہ سچ بولااور سچائی کا ساتھ دیا۔ آپ ﷺنے تجارت بھی مکمل ایمانداری کے ساتھ کی اور غیروں سے بھی اپنے آپ کو صادق اور امین منوایا اور کہلاوایا۔اس پروگرام کے مقرر خصوصی مولانا ولایت حسین مصباحی نے احادیث مبارکہ کی روشنی میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں اور تمام نوجوانوں کو اس بات ضرورت ہے کہ نبی کی سیرت اور صورت کو اپنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ جب تک ہم نبی ﷺکی سیرت کو نہیں اپنائیں گے ہم دنیا میں بھی ترقی نہیں کر سکتے اور اپنی آخرت کو بہتر نہیں کرسکتے اس لیے کہ ہماری دونوں جہاں میں کامیابی کا راز نبی ﷺکے اسوۃ حسنہ کے اندر موجود ہے۔موصوف نے کہا کہ نبیﷺ کی سیرت کو پڑھنا چاہیے ،اس پر عمل کرنا چاہیے اور میلادالنبی ﷺمنانے کا فائدہ اسی صورت میں ہے کہ ہم نبیﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں ،آپس میں پیار ومحبت ،بھائی چارہ اور الفت کو ہمیشہ قائم رکھیں اور جتنے بھی برے کام ہیں۔اس موقع پر میلاد النبی ﷺکی تقریب کا اختتام دعا اور صلوۃ و سلام پر ہوا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا