منڈی کی معروف روحانی شخصیت پیر حمزہ چل بسے

0
0

نماز جنازہ میں عوام کا جم غفیر،کئی سماجی و سیاسی شخصیات نے کیا اظہار تعزیت
ریاض ملک

منڈی؍؍تحصیل منڈی کی روحانی شخصیت پیر حمزہ کا آج صبح ان کے آبائی گاوں گنتڑ ساوجیاں میں وصال ہوگیا جن کی موت کی خبر سن کر علاقہ میں غم کا ماحول چھاگیا۔ موصوف ایک روحانی شخصیت کے ساتھ ساتھ خدادوست انسان تھے۔ طویل عمری کی وجہ سے کمزور ہوتے ہوئے بھی اللہ سے اپنا تعلق قائیم رکھا۔ہر وقت ذکرواذکار ،تلاوت قرآن مجید سے اپنے وقت کو سنوار نے میں مصروف رہے۔ ہر وقت یاد الہی کی وجہ سے نورانی چہرہ اور دل میں خشیت الہی موجود تھی۔ آج ان کے وصال پر کئی سماجی سیاسی لوگوں نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئیان کے لئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا۔ ان کا نماز جنازہ گنتڑ ساوجیاں میں میں گیارہ بجے کے بعد اداکی گئی جس کے بعد ہزاروں لوگوں نے انہیں اشک بار آنکھوں سے سپرد خاک کردیا۔ اس موقع پر کئی لوگوں نے اپنے اپنے پیغام میں مرحوم ومغفور کے لئے بخشش اور بلندی درجات کے لئے دعا کی اور اللہ سے دعا کی کہ ان کی تمام تر آخرت کی منزل آسان ہوں۔ لوگوں نے ان کے وصال کو منڈی تحصیل کے لئے ایک عظیم نقصان سے تعبیر کیا ہے جس کی برپائی کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔مرحوم ہمیشہ عبادت وریاضت میں ہر وقت مصروف رہتے تھے۔وہیں ان میں تقوی ،حقوق العباد کی ادائیگی اخلاق وکرادر بھی اعلی معیار کے تھے۔ اللہ دنیامیں ان کے کئے گئے نیک کام اپنی پاک کی رضا کا ذریعہ بنائیاور آقا کریم کی شفاعت نصیب فرمائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا