اندرا گاندھی کی قابل لیڈرشپ کی وجہ سے ہندوستان کا نام روشن ہوا :نرندر کور
مشکوراحمد
رام بن؍؍کانگریس اکائی رام بن نے ضلع صدر خواتین اکائی نرندر کو ر کی قیادت میں ہندوستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کی برسی کے موقع پر شاندرا الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر کور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اندرا گاندھی کے دور اقتدار پر روشنی ڈالی اور ان کی خصولیابیوں کو گنتی کیا ۔انہوں نے خواتین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جذبے اور محنت کے ساتھ کام کریں ۔موصوفہ نے مزید کہاکہ اندرا گاندھی کی لیڈرشپ کی وجہ سے دنیا میں آج ہندوستان کا نام روشن ہے ۔اس موقع پر کانگریس کے کئی کارکنان نے شرکت کر کے آنجہانی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔