دبئی ؍؍سن رائزرس حیدرآباد سے ہارنے کے بعد دہلی کیپٹلز کے کپتان شریئس ایئر نے کہا کہ پاورپلے میں ہی میچ ہاتھ سے نکل گیا تھا اور ٹیم اس شکست سے سبق لے کر آئندہ کے میچ جیتے گی۔منگل کو آئی پی ایل میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے دہلی کیپیٹلز کو 88 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ ٹاس ہارنے کے بعد حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کے بعد 20 اوورز میں دو وکٹوں پر 219 رنز بنائے ۔ بڑے اسکور کے دباؤ میں دہلی میچ میں برقرار نہ رہ سکی اور 19 اوورز میں صرف 131 رن بناسکی۔ دہلی کو اس طرح مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دہلی کی ٹیم اس سے قبل کولکتہ نائٹ رائڈرز اور کنگز الیون پنجاب سے ہار گئی تھی۔شریس نے کہا کہ یہ یقینی طور پر ہمارے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے لیکن آپ اس مقام پر ہار نہیں مان سکتے ۔ ہمارے پاس ابھی بھی دو میچ ہیں جن میں جیت ضروری ہے ۔ ہم آخری تین میچوں سے فتح کے منتظر ہیں۔ مسلسل شکست نے یقینی طور پر ہم پر دباؤ ڈالا ہے ۔ ٹیم کے کھلاڑی بہت مضبوط اور ترغیب سے بھر پور ہیں اور یہ شکست یقینی طور پر ہمیں متاثر کرنے والی ہے ۔ ہم یہ میچ پاور پلے میں ہی ہار گئے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک مضبوط اور مثبت ذہن سازی کی ضرورت ہے ۔ یہ ہار ہمارے سامنے نہیں ٹک سکتی۔ بحیثیت ٹیم ہم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں لہذا یہ چند میچ ہمارے دماغ پر اثر انداز نہیں ہونے چاہئیں۔ ہم اگلے میچ میں اس پر کام کریں گے ۔شریئس نے کہا کہ یہاں پچ میں تبدیلی آرہی ہے لہذا یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ پہلے بیٹنگ کرنا ہے یا بالنگ ، لہذا ٹاس ہارنا بہتر ہے ۔ میں غور کر رہا تھا کہ پہلے بولنگ کرنا یا بیٹنگ کرنا۔ بدقسمتی سے میں نے ٹاس جیت لیا۔ ہمیں لگا کہ پچ پر اوس پڑنا میچ میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔ اچھی شروعات کے بعد چیزوں کا خراب ہونا مشکل ہوتا ہے ۔ ہم نے حریف ٹیم کے بلے بازوں کے بارے میں بہت چرچا کیا اور ہم نے میدان میں اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے ہم آج بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے ۔انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں کوئی بھی ٹیم کسی بھی وقت کسی بھی ٹیم کو حیرت میں ڈال سکتی ہے ۔ تمام ٹیمیں لاجواب ہیں اور آپ کسی کو بھی کم نہیں سمجھ سکتے ہیں۔ ہم مثبت رہیں گے ۔ ہم ذہنی طور پر مضبوط رہیں گے ۔ ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) اچھی ٹیمیں ہیں لیکن ہم نے ایک بار آر سی بی کو شکست دی ہے اور ممبئی پر فتح حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے خلاف ایک اچھا میچ ہوگا اور ہمیں زبردست جیت کی امید ہے ۔