نئی دہلی، 28 اکتوبر (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووِند نے دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش کمار تیاگی کو آج ان کے عہدے سے علیٰ الفورمعطل کر دیا۔
صدر نے دہلی یونیورسٹی کے وزیٹر کے بطور اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پروفیسر تیاگی کو فوری اثر سے معطل کر دیا اور ان کے خلاف ذمہ داریوں پر عمل درآمد نہ کرنے کے معاملے میں تفتیش کا حکم دیا ہے۔