سیزنل اساتذہ کو درپیش مشکلات پر ہوئی گفت و شنید
ریاض ملک
منڈی؍؍ جموں وکشمیر سیزنل ٹیچر ایسوسیشن کے ریاستی صدر ماسٹر جاوید اقبال گیگی نے جموں وکشمیر کے لیفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی اور سیزنل اساتذہ کی مانگوں کو لے کر گورنر منوج سنہا سے ہوئی ملاقات میں تفصیلی گفت و شنید ہوئی اور سیزنل اساتذہ کو درپیش مشکلات کو لفٹینٹ موصوف کے سامنے رکھاگیا۔ یاد رہے کہ سیزنل اساتذہ اپنے مانگوں کو لے کر عرصہ دراز سے لڑرہے ہیں۔ لیکن ابھی تک اپنا حق حاصل کرنے سے محروم ہیں۔ اس ضمن میں ماسٹر جاوید اقبال گیگی ایک وفد کے ساتھمرکزی وزیربرائے ترقی انسانی وسائل واعلیٰ تعلیم سے بھی ملاقی ہوئے تھے۔اور ان سے بھی اپنی مستقلی اور کو لیکر بات کی گئی تھی۔ تاہم انہوں نے بھی یقین دہانی کراتے ہوئے ان تعلیم یافتہ نوجوانوں مسائیل کو حل کرنے کو کہاتھا اور انہوں نے ان اساتذہ کو مستقل کرنے کی یقین دہانی کر وا ئی تھی۔ لیکن کوراناکی وجہ سے یہ کام پائے تکمیل تک نہ پہنچ سکا 25 اکتوبر 2020 کو ماسٹر جاوید اقبال اپنے وقت کے ساتھ ایل جی سے ملاقی ہوئے اور گورنر موصوف نے ان کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے حق کے لئے کوئی بہتر اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔جموں و کشمیر کے تمام سیزنل اساتذہ نے ماسٹر جاوید اقبال کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آیندہ بھی ان غریب لوگوں کے حق کے لئے لڑتے رہیں گے۔