ترنگاہماری شان،محبوبہ مفتی کابیان قابل مذمت

0
0

جموں وکشمیرمیں بلاتاخیراسمبلی انتخابات کرائے جائیں:شوکت علی چوہدری
لازوال ڈیسک
جموں ؍؍جموں کشمیر صاف ستھرا موومنٹ کے صدر شوکت علی چودھری نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ قومی ترنگے کے بارے میں محبوبہ مفتی کا بیان قابل مذمت ہے اور ترنگے کی شان میں کوئی بھی گستاخی برداشت نہیں کی جائیگی،ساتھ ہی چوہدری شوکت نے جموں ،کشمیرولداخ کو اک گلدستہ قرار دیتے ہوئے جموں وکشمیرکے اتحاد پرزوردیتے ہوئے مرکزی حکومت پرزوردیاکہ وہ جموں وکشمیرمیں اسمبلی انتخابات کے امکانات تلاشے اور مزید تقسیم درتقسیم والی پالیسیوں سے گریز کیاجائے۔صحافیوں سے بات چیت میں شوکت علی چوہدری نے کہاکہ پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے نظربندی سے رہائی پاتے ہی متنازعہ بیانات کاسلسلہ تیزکردیا ،بلاشہ جمہوریت میں آوازبلند کرنے کاحق ہے لیکن ملک مخالف بیانات وسرگرمیاں کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہوسکتیں،اُنہوںنے محبوبہ مفتی سے ملک مخالف وملک کے ترنگے کیخلاف بولنے سے گریزکرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ ایسے بیانات نہیں دینے چاہئے جسے ملک کی سا لمیت کوخطرہ لاحق ہو،بھائی چارے کوکمزورکرنے والے بیانات سے اجتناب کیاجائے۔اُنہوں نے کہاکہ محبوبہ مفتی کشمیرکی ترجمان نہیں ہیں،نہ وہ عوام کی نمائندہ ہیں، کشمیرکے عوام ہندوستانی پرچم کوسینے سے لگائے ہیں اور کشمیرکی سرزمین محبانِ وطن کی سرزمین ہے، ایسی قوم میں ایسے لیڈران کیلئے کوئی جگہ نہیں جوملک کیخلاف بیان بازی کرکے اپنی سیاسی چمکاتے ہیں۔شوکت علی چوہدری نے مرکزی حکومت سے جموں وکشمیر اورلداخ کے آپسی اتحاد واس گلدستے کے مابین بہتر تعلقات وتال میل کو مضبوط بنانے کی مانگ کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر اور لداخ ایک گلدستے کی طرح ہیں۔اُنہوں نے جموں وکشمیرمیں جلد اسمبلی انتخابات کروائے جانے کی مانگ کی اورکہاکہ ایک منتخبہ حکومت کی عدم موجودگی میں یہاں غیریقینی صورتحال اور عوام میں پریشانیوں کاعالم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا