بارہمولہ، 27 اکتوبر (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں قائم فوج کی 19 ویں انفنٹری ڈویژن کے جی او سی میجر جنرل وریندرا وٹس نے کہا کہ وادی کشمیر میں حالات تیزی سے نارمسلی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج ملک کی علاقائی خودمختاری کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے وعدہ بند ہے۔
میجر جنرل وریندرا وٹس نے منگل کو یہاں 74 ویں انفنٹری ڈے کے سلسلے منعقدہ ایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کو بتایا: ‘کشمیر میں حالات تیزی سے نارمسلی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔