جموں پولیس نے پنجاب کے تین بچوں کو اہل خانہ کے حوالے کیا

0
0

یواین آئی

جموں؍؍جموں پولیس نے کنجونی علاقے میں پراسرار طریقے سے گھومنے والے پڑوسی ریاست پنجاب کے تین بچوں کو ضلع پٹھان کوٹ میں اپنے اہل خانہ کے حوالے کر دیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ گنگیال پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او رگوبیر چودھری کی سربراہی والی ایک پولیس ٹیم نے کنجونی علاقے میں تین بچوں کو پراسرار طریقے سے گھومتے ہوئے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ موصوف پولیس افسر بچوں کے پاس گئے اور دیکھا کہ وہ زار وقطار رو رہے ہیں تو انہوں نے بچوں کو چپ کراکے اپنے ساتھ لایا۔ذرائع نے بتایا کہ موصوف افسر کو بچوں سے معلوم ہوا کہ انہیں کسی رشتہ دار نے وہاں چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او نے بچوں سے ان کا اتہ پتہ معلوم کیا اور انہیں اپنے گھر پنجاب واپس بھیج دیا جہاں بچوں کو پنجاب پولیس کی موجودگی میں اپنے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔پولیس نے بچوں، جن کی شناخت سات سالہ جونا، ایک سالہ گرنام اور دو سالہ پرینکا کے بطور ہوئی ہے، کو نئے کپڑے اور کھانے کی کچھ چیزیں بھی فراہم کیں۔ بچوں کے اہل خانہ نے جموں پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا