بارہ ربیع الاول کے پروگرام کو منسوخ کرنے کا کیا اعلان
لازوال ڈیسک
جموں؍؍انجمن اصلاح المسلمین کا ایک اہم اجلاس یہاں جموں میں منعقد ہو ا جس میں شرکاء نے بارہ ربیع النور شریف کے پروگرام کے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر شرکاء نے طے پایا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر مرکزی عید گاہ ریزیڈنسی روڈ میں پرگرام کا انعقاد نہیں ہوگا ۔وہیں شرکاء نے فرزندان توحید و رسالت سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اپنی مقامی مساجد میں کرونا وائرس لے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل پیرہ رہتے ہوئے تقاریب کا انعقاد کیا جائے تاکہ عوام کی صحت کے معاملات میں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ آئے ۔اس دوران تمام اہل اسلام کو پیغمبر اسلام ﷺ کے یوم ولادت با سعادت کی مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس کے نجات کیلئے دعا کی گئی ۔وہیں اجلاس میں عبدالمجید،حسین احمد صدیقی ،ماسٹر اکرم احمد ،چوہدری جماعت علی ،جی اے خواجہ ،محمد سلیم خان،محمد حسین ملک ،رحمت اللہ ملک،مفتی عبدالحکیم،مولوی عبدالحق و دیگران موجود تھے ۔