صحافی محمد امین یتوکاانتقال پرملال

0
0

اسٹیٹ اوبزرور اور مدیر اعلیٰ محمد یاسمین چوہدری کا اظہار تعزیت
لازوال ڈیسک
جموں؍؍معروف صحافی اور ایگزکیوٹیو ایڈیٹر انگریزی روزنامہ ا سٹیٹ اوبزرور محمد امین یتو دل کا دورہ پڑنے سے اس دنیا سے چل بسے ہیں ۔مرحوم کے انتقال پر صحافی،سیاسی،مذہبی اور سماجی شخصیات نے تعزیت کااظہار کیا ہے۔نمبل ہال مٹن اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے محمد امین یتو کو درد کی شکائت پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں انہوں نے اپنی آخری سانسیں لیں۔ واضح رہے مرحوم نے ادارہ میں بیس سال تک اپنی خدمات انجام دیں۔ان کے انتقال پر ادارہ اسٹیٹ اوبزرور اور مدیر اعلیٰ محمد یاسمین چوہدری نے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک پیغام میں یاسمین چوہدری نے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی اور سوگواران کو یہ ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی ۔اس سلسلے میں ادارہ سٹیٹ اوبزرور کے تمام مدیران اور ٹیم نے مرحوم کے انتقال کر ایک بڑا نقصان قرار دیا اور مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا