بھاجپا صرف مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے ،متاثرہ طبقات کیلئے کچھ نہیں کر رہی :کانگریس
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے چیف اور سابق وزیر جی اے میر نے کانگریس لیڈران کی ایک ٹیم کے ہمراہ جس میں سابق وزیر رمن بھلہ، سینئر لیڈر شیو دیو سنگھ، ترجمان اعلیٰ روندر شرما ،سابق وزیر یوگیش ساہنی اور ٹھاکر منموہن سنگھ شامل تھے ،جگٹی نگروٹہ میں کشمیری مہاجرین کے احتجاج میں شرکت کی اور ان کے مسائل سماعت کئے ۔واضح رہے کشمیری مہاجرین نے اپنے مطالبات کو لیکر یہ احتجاج کیا تھا جس میں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ان کی ماہانہ ریلیف میں اضافہ کیا جائے ،ہر ایک مہاجر کنبے کے فرد کو روزگار دی جائیں اور انہیں واپس وادی لے جایا جائے ۔اس موقع پر مظاہرین نے مرکزی حکومت اور یو ٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔وہیں مظاہرین نے کانگریس ٹیم کا شکریہ جنہوں نے ان کے مطالبات سماعت کئے ۔میر اور ان کی ٹیم نے مظاہرین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان کے مسائل کو سماعت کیا اور ان کے مطالبات کے پیش نظر حمائت کی یقین دہانی کروائی ۔میر نے کہاکہ کانگریس نے مہاجرین کی بازآبادکاری اور ان کی واپسی کیلئے موثر منصوبہ جات بنائے ۔بعد ازاں جے کے پی سی سی چیف نے مظاہرین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پر امن طریقے سے اپنے مسائل کو اٹھائیںاورکرونا وائرس کے چلتے اپنی زندگی کی حفاظت یقینی بنائیں۔