اوڑی میں ایل او سی پر گولہ باری، جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بدھ کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں ایل او سی پر بدھ کی صبح پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر مارٹر گولے داغے اور دیگر ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی اہلکاروں نے حملے کا بھر پور جواب دیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر طرفین کے درمیان گذشتہ دس دنوں کے دوران گولہ باری کے تبادلے کے کم از کم ایک درجن واقعات پیش آئے ہیں۔پانچ اکتوبر کو ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں فوج کے ایک جونیئر کمیشنڈ افسر جاں بحق ہوئے۔ قبل ازیں یکم اور 2 اکتوبر کو کپوارہ اور پونچھ اضلاع میں ایل او سی کے نوگام اور کرشنا گاٹھی سیکٹروں پر پاکستانی فائرنگ سے فوج کے تین اہلکار ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔جموں و کشمیر کی سرحدوں پر طرفین کے درمیان گذشتہ تین برسوں کے دوران زائد از ساڑھے آٹھ ہزار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔وزارت امور داخلہ نے جموں کے ایک کارکن کی طرف سے دائر ایک آر ٹی آئی کے جواب میں انکشاف کیا ہے کہ یکم جنوری 2018 سے سال رواں کے ماہ جولائی تک جموں و کشمیر میں سرحدوں پر پاکستان نے 8 ہزار 5 سو 71 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔سال 2003 میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے باوجود بھی جموں و کشمیر کے سرحدوں پر طرفین کے درمیان آئے روز کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا