اپنے جیب سے پیسے خرچ کرکے آدھی سڑک نکالی ،انتظامیہ کی جانب سے علاقہ نظرانداز
یوسف جمیل
پونچھ؍؍ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے گائوں کہنوں کی عوام سڑک کی عدم دستیابی کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔اس گائوں کے محلہ میراں کے لئے ایک لنک روڑ منڈی پھاگلہ سڑک سے نکالی گئی تھی جو محلہ چاندیاں سے ہوتے ہوئے محلہ میراں مڈل اسکول تک پہنچی ہے۔اس سڑک کا 1 کلو میٹر ٹندر تھا لیکن عدم توجہی کی وجہ سے شدید بارشوں کے دوران یہ سڑک کا ٹکڑا خستہ حالی کا شکار ہوگیا۔محلہ میراں کے مقامی لوگوں نے اپنہ پیسہ خرچ کرکے 1 کلومیٹر سڑک نکلوائی جس میں مقامی سماجی کارکن میر قاسم نے 250000 روپے اپنے جیب سے دئے۔اب اس سڑک کا مزید کام زیر التوائ ہے۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو اس سڑک کو مزید کسی پلان میں رکھا گیا اور نہ ہی محکمہ پنچائت یا کسی دوسرے محکمہ کے تحت اس سڑک کا کام شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیک ٹو ولیج 1 اور 2 کے دوران اس سڑک کے لئے بجٹ رکھے گئے لیکن زمینی سطح پر آج تک کوئی بھی تبدیلی نظر نہیں ا?رہی ہے۔اس سڑک کے ٹکڑے کے نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو چند منٹوں کے سفر کے بجائے گہنٹو کا سفر طے کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ و لیفنینٹ گورنر جموں کشمیر سے اپیل کی ہیکہ اس سڑک کی جانب خصوصی توجہ دی جائے اور اسے پائے تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔