ریاض ملک
منڈی؍؍ احساس فاونڈیشن اور پٹوار ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک زادہ شیراز الحق کی رخصتی پر ایک اسپیشل الوادعی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔دونوں ہی تنظیموں نے باہمی ہم آہنگی اور رضاکارانہ طور پر اعلیٰ پروگرام کا اہتمام کیا۔جس کی مختلف شخصیات نے سرہنا بھی کی۔ احساس فائونڈیشن کے روح رواں رضاکار پرویز ملک المعروف آفریدی نے اس محفل کو سجانے میں اہم رول ادا کیا۔دونوں تنظیموں کی جانب سے مختلف شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔جن میں نو آمیدہ ڈپٹی کمشنر پونچھ۔ایے۔سی۔آر پونچھ ، چیف ایگریکلچر پونچھ،راجوری رینج ،ایے۔آر۔ٹی۔او پونچھ ،نائب تحصیلدار حویلی۔ریاض ناز ،آفتاب گنائی ۔مولوی فرید ملک ،تاج میر کے علاوہ کئی اور نامی گرامی حضرات نے اس پروگرام کی رونق کو دوبالا کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی انسان دوستی ،رواداری ،پیار،خلوص اور جذبہ انصاف وعزت کی خوب ستائش کی۔ ڈاک بنگلہ پونچھ میں اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا۔کثیر تعداد میں شرکاء نے شرکت کی۔