تحصیل کمپلیکس منڈی میں ضلع انتظامیہ کی جانب پروگرام منعقد

0
0

منڈی کے متعدد علاقوں کے لوگوں نے مسائل اٹھائے
ریاض ملک

منڈی؍؍تحصیل کمپلیکس منڈی میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے جن ابھیان بلاک دیوس, جن سنوالی ابھیان, ادہیکار ابھیان, اْننت گرام ابھیان ڈولپمنٹ, کا پروگرام منعقد کیا گیا۔جس میں تحصیل منڈی کے مختلف مقامات کے پنچائیت نمائیندگان اور عوام نے اپنے علاقع کی مشکلات ضلع ترقیاتی کمیشنر سے اٹھائی اور کئی عوامی مسائل جگہ پر ہی حل کیے اور کئی جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ مسائل سننے گئے اور انہیں جلد حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ پروگرام کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ آفیسران و تحصیل آفیسران بھی موجود رہے۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ نے نمائیدہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پونچھ کی مختلف تحصیلوں میں مہینے کے پہلے بدھوار والے دن ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایسے پروگرام لگائے جائیں گے اور لوگوں جس میں مشکلات سنی جائیں گی اور ان کا جلد سے جلد ازالہ بھی کیا جائے گا۔ اور اس کے علاوہ مہینے میں بدھوار کے روز ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ خود تحصیل کمپلیکس منڈی میں بیٹھیں گے اور لوگوں کی مسائل سنے گے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب اٹھائے جارہے اقدام کی لوگوں سراہنا کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا