راجوری میں محکمہ صحت عامہ، بجلی اور پی ڈبلیوڈی کے عارضی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال جاری

0
0

مستقل جاب پالیسی، تنخواہوں کی واگذاری اور دیگر مانگوں کو بلاتاخیر پورا کرنے کا مطالبہ

عمرارشدملک

راجوری؍؍ضلع راجوری میں محکمہ صحت عامہ، بجلی اور پی ڈبلیوڈی کے عارضی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال مسلسل جاری ہے اور پْرامن احتجاج بھی کر رہے ہیں۔ محکمہ صحت عامہ کے عارضی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال کی وجہ سے ضلع بھر کے لوگ مشکلات میں ہیں کیونکہ زمینی سطح پر کام کرنے والے اصل ورکرز ہڑتال پر ہیں اور پانی کی سپلائی مفلوج ہو گئی ہے۔ وہیں محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین نے پْرامن احتجاج بھی کیا اور دوسری طرف دور دراز کے پہاڑی علاقوں میں عام لوگ اس ہڑتال کی وجہ سے پریشان ہے کیونکہ بجلی کی خرابی کو ٹھیک کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ اسطرح محکمہ پی ڈبلیوڈی کے عارضی ملازمین بھی اپنے جائز مطالبات کو لیکر احتجاج پر ہیں اور محکمہ کے کام کاج پر بھی اس کا اثر پڑرہا ہے۔ تینوں محکموں کے عارضی ملازمین اپنے اپنے دفاتر کے سامنے پْرامن احتجاج کر رہے ہیں اور ان سب ایک ہی مطالبہ ہے مستقل جاب پالیسی، تنخواہوں کی واگذاری اور دیگر مانگوں کو بلاتاخیر پورا کیا جائے۔ کام چھوڑ ملازمین نے صاف کہا کہ ہر بار ہمارے ساتھ دھوکہ کیا جاتا ہے اور جب بھی ہم ہڑتال کرتے ہیں ہمارے ساتھ وعدے کیے جاتے ہیں لیکن بعد میں ہمیں دھوکہ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر پریوار مشکلات میں دو چار ہیں لیکن ہمارے مسائل حل کرنے کے بجائے ہمارے ساتھ ہر قدم پر دھوکہ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ انصاف کرے اور ہمیں ہمارا حق دے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا