نائب تحصیلدار شوکت علی کا انتقال
ایم شفیع رضوی
سانبہ؍؍گوجر بکروال طبقہ سے تعلق رکھنے والے سینئر رہنما الحاج محمد فرید پھامبڑا کو صدمہ برادراصغرنائب تحصیلدار شوکت علی کا انتقال ،مرحوم شوکت علی بڑے ہی نیک سیرت شخص تھے ۔عوام الناس کی خدمت کے لیے ہماتن مصروف رہتے تھے ۔محکمہ مال میں بطور پٹواری سے اپنی ملازمت شروع کر کے نائب تحصیلدار تک ترقی پائی پھر اب بھی عوام کی خدمت کے لیے بطور نائب تحصیلدار ادھمپور میں تعینات تھے ۔اچانک صحت خراب ہونے کی وجہ سے مرحوم کو پہلے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں علاج معالجہ کے لیے داخل کروایا گیا ۔اس کے بعد جموں سے لدھیانہ رفر کر دیا گیا تھا ۔آج زندگی کی جنگ ہار کر تقریبا رات دو بجے آخری سانس لی اور اس دنیا کو خیر آباد کہہ دیا ہے اور اپنے پیچھے اپنی اہلیہ کے ساتھ دو جوان بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑ گئے ۔مرحوم و مغفور شوکت علی صاحب کی وفات سے برادری بڑا خلا پیدا ہو ہے جس کا پورا ہونا اب نا ممکن ہے۔