لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍رُکن سینٹر ل وقف کونسل اور چیئرپرسن وقف ڈیولپمنٹ کمیٹی وزارتِ برائے اقلیتی امور حکومت ہند داکٹر درخشاں اَندرابی نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ۔ڈاکٹر اندرابی نے لیفٹیننٹ گورنر کو وقف بورڈ کے بارے میں جانکاری دی اور وقف املاک کے تحفظ سے متعلق معاملات کی طرف اپنی توجہ مرکوز کروائی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ڈاکٹر اَندرابی سے کہا کہ وہ بورڈ کے کام میں مسلسل بہتری لانے کے لئے لازمی اقدامات اُٹھانے اور تعلیمی اور خواتین بہبودی سکیموں کی مؤثر عمل آوری میں تمام متعلقین کو شامل کرنے کے لئے کہا۔اُنہوں نے ڈاکٹر اَندرابی کو یقین دِلایا کہ جموں وکشمیر میں وقف املاک کے تحفظ او رناجائز تجاوزات کو ہٹانے کے لئے لازمی اِقدامات اُٹھائے جائیں گے۔