میئر جے ایم سی آیوشمان بھارت کیلئے رجسٹریشن کیمپ کا افتتاح کیا

0
0

وارڈ نمبر چار میں نالیوں اور گلیوں کے کام کا آغاز کروایا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍میئر جے ایم سی چندر موہن گپتا نے یہاں وارڈ نمبر آٹھ میں آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت گولڈن کارڈ بنانے کیلئے رجسٹریشن کیمپ کا افتتاح کیا ۔واضح رہے یہ کیمپ مقامی عوام کے مطالبے کے تحت لگایا گیا جہاں عوام گولڈن کارڈ کیلئے اپنا اندراج کروا سکے گی ۔ اس موقع پر ڈوگرہ ہال ،پرانی ریہاڑی اور ملحقہ علاقہ جات سے لوگوں نے کیمپ میں شرکت کر اپنا اندراج کروایا ۔اس سلسلے میں مئیر موصوف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سبھی لوگوں کو آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت فائدہ ملے گا اور یہ اسکیم ایک گیم چینجر ثابت ہوگی ۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسکیموں سے فائدہ حاصل کریں ۔بعد ازاں موصوف نے سونیتا کول کونسلر وارڈ نمبر چار کے ہمراہ وارڈ کا دورہ کر کے مقامی عوام کے مسائل سماعت کئے اور انہیں ازالے کی یقین دہانی کروائی ۔انہوں نے اس موقع پر گلیوں اور نالیوں کے کام کا آغاز بھی کروایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا