قصورواروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے:سنجے سندھو
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ہندوستان میں خواتین کے تئیں بڑھتے جرائم کے پیش نظر آل جموں وکشمیر یوتھ فیڈریشن کے صوبہ جموں کے انچارج چوہدری سنجے سندھو نے یہاں اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ خواتین کے تحفظ کیلئے سخت قوانین کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ان جرائم میں قصورواروں کے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جانی چاہئے تاکہ خواتین کو تحفظ فراہم کیا جاسکے ۔سندھو نے مزید کہاکہ گزشتہ چند برسوں سے خواتین کے تئیں جرائم میں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ2018کے مد مقابل2019میں خواتین کے تئیں جرائم میں سات فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ اعداد و شمار 2020میں زائد ہونگے ۔