کہا ڈاکٹر اتم چند شاستری کے نام پر سنسکرت ایوارڈ شروع کیا جائے
راکیش کمار
اکھنور؍؍ڈوگرہ برہمن پرتندھی سبھا کے صدر اشوک شاستری نے یہاں ایس ڈی ایم اکھنور کو مل کر ایک یاداشت پیش کی جس میں انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر اتم چند شاستری کے نام پر سنسکرت ایوارڈ شروع کیا جائے ۔انہوں نے کہ اس اعزاز کو شروع کرنے سے سنسکرت زبان کو فروغ ملے گا ۔انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر میں سنسکرت زبان نے کئی اسکالروں کو جنم دیا جنہوں نے نہ صرف ہندوستان کو فائدہ پہنچایا بالکہ پوری دنیا کو اپنے علم سے متاثر کیا ۔شاستری نے اس سلسلے میں بچوں کے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے بچوںکو سنسکرت کی تعلیم دیں اور اس زبان کی ترقی کیلئے اپنا وقت بھی وقف کریں ۔اس موقع پر نائب صدر پنڈت سدھیش مگوترہ، لابھا رام، پنڈت دیوی دیال و دیگران موجو دتھے ۔