کہا بڑے پیمانے پر گڑ بڑھ ہوئی ،فہرست کو منسوخ کرنے کا کیا مطالبہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں ویسٹ اسمبلی موومنٹ کے صدر سونیل دمپل نے یہاں جموں میں ایک احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی سلیکشن لسٹ میں بڑے پیمانے پر گڑ بڑھ ہوئی ہیں اور بے ضابطگیاں ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کل سات سو اسامیوں کیلئے جموں سے صرف ستر امیدوار منتخب ہوئے ہیں اور کشمیر سے 630امیدوار منتخب ہوئے ہیں ۔موصوف نے کہاکہ فائر اینڈ ایمرجنسی کی فہرست میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں اور اس معاملہ میں سی بی آئی انکوائر ی کروائی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ ایک جانب جموں وکشمیر میں بے روزگاری سے نوجوان پریشان ہیں اور دوسری جانب ایل جی دہشت گردوں کو روزگار کی پیش کش کر رہے ہیں ۔موصوف نے بے روزگاری کی بڑھتے معاملات کے پیش نظر بھاجپا کے خلاف ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی ۔انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ڈیلی ویجروں،میڈیکل اسسٹنٹس ،رہبر تعلیم ،رہبر کھیل ،صھت ،جنگلات اور دیگر محکمہ جات میں عارضی ملازمین کی مستقلی کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ ایس آر او 24کے تحت ملازمین کی برطرفی کو واپس لیا جائے ۔ اس موقع پر منجیت آنند، چمن پوار، رمیش چندر، راجندر ورما و دیگران موجود تھے ۔