مشیر بٹھناگر کا ریاسی کے پنچائت حلقہ کھیرلئیر کا دورہ کیا

0
0

زیر تعمیر منڈی کا معائینہ کیا ، بالی بال میچ کا افتتاح کیا
ریاسی //لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر نے آج ضلع ریاسی کے بلاک پونی کے پنچائت حلقہ کھیرلئیر کا بی 2 وی 3 پروگرام کے تحت دورہ کیا اور پنچائتی راج اداروں کے نمائندوں اور عام لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کر کے اُن کی ترقیاتی ضروریات اور مانگوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔
مشیر نے گرام سبھا کی صدارت کی جس میں سماج کے مختلف طبقوں نے حصہ لیکر علاقے کی ترقیاتی ضروریات سے متعلق مانگیں پیش کیں ۔
گرام سبھا کے دوران جو مسائل اجاگر کئے گئے اُن میں پنچائت حلقہ کے مختلف علاقوں میں پانی کی سخت قلت ، کھجور سے کھیر لئیر پنچائت تک سڑک کی تعمیر ، پی ایم جی ایس وائی کے تحت پوریا سے پیلیولین تک سڑک کی تعمیر ، پنچائت اور بلاک سطحوں پر معدنیاتی صغیرہ کی فراہمی شامل تھے ۔
مشیر نے انہیں بغور سُنا اور کہا کہ یو ٹی انتظامیہ لوگوں کو اُن کی دہلیز پر ہی تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے وعدہ بند ہے ۔
اس موقعہ پر گرہ پرویش تقاریب بھی منعقد ہوئی جس کے دوران مشیر نے حال ہی میں تعمیر کئے گئے پی ایم اے وائی مکانات کے مالکان میں پی ایم اے وائی کٹس تقسیم کیں ۔
مشیر نے بالی بال ٹورنا منٹ کا بھی افتتاح کیا اور کھیل مقابلہ کے فاتحین میں اسناد تقسیم کئے ۔
مشیر نے کھلاڑیوں اور دیگر مستحقین میں سپورٹس کٹس تقسیم کیں ۔
اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی ، ایس ایس پی ریاسی ، وی ڈی او ، چئیر پرسن پونی اور دیگر ضلع و سیکٹورل افسران موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا