سری نگر، 6 اکتوبر (یو این آئی) وسطی ضلع گاندربل کے چھترگل کنگن میں تعینات ایک فوجی جوان نے مبینہ طور پر اپنے آپ پر گولی چلا کر خود کشی کر لی ہے۔
جموں و کشمیر میں ماہ رواں کے پچھلے چھ دنوں کے دوران بھارتی فوج کے کسی اہلکار کی خود کشی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے چھترگل کنگن میں قائم فوج کی 24 راشٹریہ رائفلز کے کیمپ میں تعینات فوجی جوان جگمیت سنگھ ولد مکھن سنگھ ساکن ہریانہ نے منگل کی علی الصبح خود پر گولی چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔