دو دن سے نئے کیسز کے مقابلہ میں

0
0

شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد آج زیادہ رہی،اوراب تک ملک میں 56لاکھ سے زائد کورونا مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔صحت وخاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر76737افراد شفایاب ہوئے ہیں جس سے ملک میں صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 5586703ہوگئی ہے ۔ اسی عرصے کے دوران 74442نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 6623815تک پہنچ گئی۔اس سے قبل اتوار کے روز کورونا کے 82259مریض صحت مند ہوئے تھے جبکہ 75829نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں 903کورونا مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد تعداد 102685ہوگئی۔کورونا وائرس کے نئے کیسز کم ہونے سے فعال کیسز 3198سے گھٹ کر 934427رہ گئے ۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 14.11 فیصد، شفایابی کی شرح 84.34فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.55فیصد ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا