بسنت گڑھ ابھی ڈیجیٹل انڈیاکے نقشے سے باہر ہے

0
0

لوگ تمام تربنیادی سہولیات سے محروم،قدیم دور کی زندگی جینے پر مجبور،محکمہ بجلی بدنظمی میں سرفہرست
ببلی راجپوت

ادھم پور؍؍ضلع ادھم پور کی تحصیل بسنت گڑھ کی عوام اس ڈیجیٹل انڈیا میں بھی قدیم دور کی زندگی جینے پر مجبور ہے۔آپکو بتا دیں کہ بجلی جیسی بنیادی سہولیات،جس کے بغیر آج کے دور میں زندگی بسر کرنا دشوار ہے لیکن تحصیل بسنت گڑھ کی بات کریں تو یہاں بجلی کی تاریں آج بھی لکڑی کے کھمبوں سے لٹکی ہوئی دیکھنے کو مل رہی ہیں۔جہاں سرکار بیک ٹو وولیج کے پروگرام منعقد کروا کر گائوں کی ترقی کے دعوے کر رہی ہے لیکن لکڑی کے ساتھ لٹکی ہوئی یہ تاریں سرکار کے سارے دعووں کی پول کھولتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔یہاں کی عوام کا کہنا ہے یہ انہوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ اور یہاں کی تحصیل انتظامیہ سے اس حوالے سے بات کی لیکن یقین دہانیوں کے علاوہ کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔لکڑی ہے کھمبوں سے لٹکی ہوئی یہ تاریں کبھی بھی کسی بڑے خطرے کو انجام دے سکتی ہیں ،چونکہ تھوڑی سی بارش یا تیز آندھی چلے تو یہ تاریں گر جاتی ہیں جسکی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔اس سلسلے میں عوام نے تحصیل انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ حکام سے یہ اپیل کی کے جلد از جلد یہاں بجلی کے کھنبے فراہم کئے جائیں تاکہ یہاں کی عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس حوالے سے جب ’لازوال ‘نے محکمہ بجلی کے ایکس ای این سے بات کی تو انہوں کہا کہ جلد ہی یہاں پر کھمبے تبدیل کئے جائیں گئے ،جسے یہاں کی عوام کو راحت ملے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا