کہا آیوشمان بھارت اسکیم مرکزی حکومت کا ایک انقلابی قدم
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈپٹی میئر جے ایم سی ایڈوکیٹ پرنیما شرما نے یہاں وارڈ نمبر ایک میں آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کیلئے گولڈن کارڈوں کے پیش نظر کیمپ کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر شرما نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہماری یہ ذمہ دار ی ہے ہم مستحقین کی مدد کریں اور آیوش بھارت ایک ایسی اسکیم ہے جس سے کروڑوں ہندوستانیوں کو فائدہ ملے گا ۔انہوں نے کہاکہ آیوشمان بھارت مرکزی حکومت کا ایک انقلابی فیصلہ ہے جو ملک کے غریبوں کے مفاد میں ہے ۔شرما نے کہاکہ سابقہ حکومتوں نے عوام کی جانب توجہ مبذول نہیں کی بالکہ اپنے کام کئے ۔ اس موقع پر ونود گپتا،سریش بھارتی، گوپال سنوترہ، وجے ورما ، شبھ لاتا شرما و دیگران مووجود تھے ۔