انجمن امامیہ جموں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا گیا

0
0

میئر جے ایم سی نے ٹوائلٹ کمپلکس کا سنگ بنیاد رکھا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے انجمن امامیہ کے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے میئر جے ایم سی اورڈپٹی میئر نے ٹوائلٹ کمپلکس کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر سینئر صحافی اور سماجی کارکن سوہیل کاظمی بھی موجو دتھے ۔وہیں میئر جے ایم سی چندر موہن گپتا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انجمن امامیہ کا یہ ایک دیرینہ مطالبہ تھا جسے پورا کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ انجمن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا مہ محرم الحرام کے ایام میں بھیڑ ہوتی ہے جہاں ٹوائلٹ کمپلکس کی اشد ضرورت ہے اور اس مطالبے کو پورا کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی میئرپرنیما شرما نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ عوام کے مسائل کا ازالہ کیا جائے اور انہیں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔وہیں سوہیل کاظمی نے کہاکہ جے ایم سی عوام کو بہتر خدمات فراہم کر رہی ہے اور یہ سوچھ بھارت ابھیان کا بھی ایک حصہ ہے ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا