پی ایچ سی ،کیتی چنڈیار میں طبی سہولیات کا فقدان

0
0

تیس برسوں سے صرف ایک کمرے میں چل رہا ہے پی ایچ سی
لازوال ڈیسک

کٹھوعہ؍؍گورنمنٹ پرائمری اسکول کیتی چٹیار تحصیل بنی ضلع کٹھوعہ میں طبی سہولیات کا فقدان کی وجہ سے مقامی عوام کو ایک طویل سفر طے کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی عوام کے مطابق پی ایچ سی میں طبی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے درجنوں دیہاتوں کی عوام مشکلات کا سامنا کر رہی ہے ۔عوام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرو ں کی کمی اور ایکس رے مشین جیسی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے کرونا وائرس کے چلتے بھی عوام مشکلات کا سامنا کر رہی ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ گزشتہ تیس برسوں سے پی ایچ سی کاایک کمرے میں گزارا ہوا رہا ہے جہاں او پی ڈی جیسی سہولیات بھی دستیاب نہیں ہیںجبکہ ایک پی ایچ سی میں دس سے تیرہ کمروں تک کی ضرورت ہوتی ہے اور پی ایچ سی کیتی چنڈیار کا گزارا صرف ایک کمرے پر ہو رہا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا