ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 65.49 لاکھ سے متجاوز

0
0

75ہزار سے زائد نئے کیسز،82ہزار سے زیادہ شفایاب
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ ملک میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 75ہزار سے زائد نئے کیسزسامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 65.49لاکھ ہوچکی ہے جبکہ 82ہزار سے زیادہ شفایاب ہوئے ہیں جس سے یہ تعداد 55.09 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے .اتوار کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 75829سے بڑھ کرمجموعی تعداد 6549373ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی 82259مریض شفایاب ہوئے جس سے صحت مریضوں کی تعداد بڑھ کر 5509966ہوچکی ۔ اسی عرصے کے دوران ملک میں 940کوروناوائرس کے مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے کووڈ19سے ہلاک شدگان کی تعداد 101782ہوگئی۔جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس کے نئے کیسز کم آنے سے ایکٹیو کیسزکی تعداد 7371سے گھٹ کر 937625رہ گئے ۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیوکیسز کی شرح 14.32فیصد، شفایابی کی شرح 84.13فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.55فیصد ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا