کرونا سے احتیاط برتنا ہم سب کی ذمہ داری:سید امجاز شاہ

0
0

فاطمہ ہیومن ویلفیئر فائونڈیشن پونچھ کی جانب سے پونچھ کے متعدد مقامات پر کرونا وائرس بارے بیداری پروگرام منعقد
یوسف جمیل

پونچھ؍؍ضلع پونچھ میں فاطمہ ہیومن ویلفیئرفائونڈیشن کی جانب سے ضلع کے مختلف مقامات پر کرونا وائرس کے تعلق سے بیداری پروگرام منعقد کئے گئے۔اس دوران بس اڈا پونچھ ناخاں والی سڑک و دیگر مقامات پر لوگوں کو ماسک فراہم کئے گئے وہیں انہیں کرونا وائرس کے مضر اثرات بارے بھی بھرپور جانکاری فراہم کی گئی۔اس موقع پر محکمہ ٹریفک کے انسپکٹر ظہور احمد تانتریسرفراز میر محمد جاوید، طاہر شاہ، ،افراز شیخ ،ردر پرتاپ ،فرید ملک ،عادل شیخ ،اعجاز صدیقی کے علاوہ متعدد کارکنان موجود رہے۔اس موقع پر ظہور احمد تانترے انسپکٹر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کرونا وائرس جیسی وبائی بیماری سے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سماجی فاصلہ بندی کے ساتھ ساتھ ماسک کا استعمال کریں اور اپنے آس پاس کے علاقہ کو صاف رکھیں تاکہ اس وبائی بیماری سے تمام لوگ محفوظ رہیں۔وہیں اس پروگرام کے اختتام پر فاتمہ ہیومن ولفئیر فونڈیشن کے چئیرمین سید امجاز شاہ نے تمام شارکین کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے لوگوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ” جان ہے تو جہاں ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش رہے گی کہ ہم مستقبل میں بھی اسطرح کے پروگرام منعقد کریں وہیں انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ماسک کا استعمال حساس مقامات پر لازمی طور پر کریں۔تاکہ ہمارا ضلع اس وبائی بیماری سے مبرا ہوسکے۔اور یہاں کی عوام امن کی سانس لے سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا